فٹبال کے عالمی کپ 2014 کے مقابلوں کا آغاز 12 جون سے برازیل میں ہو رہا ہے۔
اس میگا ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فٹبال کے عالمی کپ کا آغاز میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان ساؤ پاؤلو میں کھیلے جانے والے میچ سے ہو گا۔
اس ٹورنامنٹ کے چونسٹھ مقابلوں کے لیے فیفا نے گزشتہ سال اگست میں تقریباً تیس لاکھ ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔
فیفا کے مطابق 2006ء کے عالمی کپ کو تینتیس لاکھ سے زیادہ افراد دیکھنے آئے جبکہ جنوبی افریقہ میں 2010ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کو دیکھنے کے لیے بیس لاکھ شائقین آئے تھے۔
2014ء کے عالمی کپ میں اسپین اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
فٹ بال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ لیکن برازیل میں یہ تقریباً پورے ہی ملک کا پسندیدہ کھیل ہے اور اسے یہاں ثقافت کا ایک حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ آئندہ ماہ ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ سے قبل تو اس ملک میں لوگوں کا ذوق و شوق دیدنی ہے۔ ہر طرف ہر کوئی فٹ بال کھیلتا نظر آتا ہے۔