برطانوی پریس نے میڈیا کے ایک بڑے ادارے روپرٹ مرڈاک کا ایک خط شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اخبار نیوز آف دی ورلڈ کی جانب سے چوری چھپے ٹیلی فون سننے اورخبروں کےحصول کے لیے پولیس کورشوت دینے کے اسکینڈل کےمتاثرین سے معافی مانگی ہے۔
مرڈک کے دستخطوں سے ہفتے کے روزشائع ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ اور ان کا خبروں سے متعلق بین الاقوامی ادارہ اپنے چند صحافیوں کی اس کارروائی ، جس میں انہوں نے انتہائی غلط کام کرتے ہوئے معلومات حاصل کرنے کے لیے چوری چھپے ٹیلی فون سنے اور پولیس کورشوت دی تھی، کے متاثرین سےمعذرت خواہ ہے ۔
ان کی یہ معذرت ، امریکہ میں مرڈک کے میڈیا گروپ ڈو جونز کے سربراہ لس ہنٹن کی جانب سے اس اسکینڈل کے نتیجے میں مستعفی ہونے کے بعد شائع ہوئی ہے۔
ڈوجونز ، مرڈک نیوز کارپوریشن کا ملکیتی ادارہ ہے۔