رسائی کے لنکس

لندن میں احتجاجی جلوسوں پر پابندی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

برطانوی پولیس نے لندن کے پانچ علاقوں میں احتجاجی جلوس نکالنے پر جمعہ سے 30 روزہ پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس سروس نے نیو ہیم، ٹاور ہیملٹس، والتھم فارسٹ، اسلنگٹن اور ہیکنی میں نافذ کی گئی اس پابندی کی اجازت برطانوی وزیر داخلہ سے حاصل کی۔ یہ علاقے گزشتہ ماہ ہونے والے پرتشدد فسادات اور جھڑپوں سے شدید متاثر ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اس پابندی کی حمایت ممکنہ طور پر مزید تشدد اور بدامنی سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر کی۔

دائیں بازو کی انگلش ڈیفنس لیگ کا کہنا ہے کہ اس کے کارکن پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مظاہرے کے دوران تشدد کی حوصلہ شکنی کے لیے 3,000 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG