برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنی تاج پوشی کی 60 ویں سالگرہ پر پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں برطانوی عوام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
منگل کے روز ویسٹ منسٹر ہال میں اپنی تقریر میں ملکہ الزبتھ نے کہا کہ برطانوی باشندوں کو اپنے عظیم ماضی اور اپنی قومی تاریخ کو، جو نیکی، درگذر کرنے، اور ہنرمندی سے عبارت ہے، یاد رکھنا چاہیے۔
ملکہ برطانیہ نے کہا کہ وہ برطانوی تاج کی دوسری ایسی ملکہ ہیں جنہیں اپنی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کا اعزاز حاصل ہورہاہے۔
تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی منانے والی پہلی برطانوی شخصیت ملکہ وکٹوریہ تھیں۔
85 سالہ ملکہ نے اپنے شوہر پرنس فلپ کی تعریف میں بھی کہے۔
سینکڑوں قانون ساز، اعلی شخصیات، سابق وزرائے ا عظم ، ان کا خطاب سننے اور تاج کے ساتھ اپنی عقیدت کے اظہار کے لیے آئے تھے۔
برطانوی قانون سازوں نے تقریب میں شیشے سے بنا ہوا ایک تحفہ بھی ملکہ کی نذر کیا۔