رسائی کے لنکس

ناقص غذا بچوں کی ذہانت متاثر کر سکتی ہے: تحقیق


ناقص غذا بچوں کی ذہانت متاثر کر سکتی ہے: تحقیق
ناقص غذا بچوں کی ذہانت متاثر کر سکتی ہے: تحقیق

برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق بچوں کی غذا میں گلنے سڑنے سے بچاؤ کے لیے مخصوص عمل سے گزاری گئی خوراک، شکر اور چکنائی کی زیادتی بچپن میں ان کی ذہانت کو متاثر کر سکتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران ماہرین نے جنوبی شہر برِسٹل میں ہزاروں تین سالہ بچوں کا آئندہ پانچ سال کے دوران مطالعہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ جن بچوں کو گلنے سڑنے سے بچاؤ کے لیے مخصوص عمل سے گزاری گئی خوراک زیادہ مقدار میں کھلائی گئی ان کا اوسط آئی کیو صحت مند غذا مثلاً سلاد، پھل اور پاسٹا کھانے والے بچوں سے پانچ پوائنٹس کم تھا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر عوامل جیسا کے سماجی نظام، گھریلو ماحول اور تعلیم و تربیت بھی بچوں کی ذہانت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG