رسائی کے لنکس

لندن میں سب وے ڈرائیوروں کی ہڑتال


لندن میں سب وے ڈرائیوروں کی ہڑتال
لندن میں سب وے ڈرائیوروں کی ہڑتال

لندن کے زیر زمین ریلوے کے نظام ’سب وے‘ کے ڈرائیوروں نے 24 گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال کردی ، جس سے ان ہزاروں لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، جو کرسمس سے اگلے روز کی بڑے پیمانے کی سیل میں خریداریوں کے لیے نکلتے ہیں۔

لندن کی زیر زمین ریلوے کے ڈرائیوروں کی یونین کا مطالبہ ہے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

وہ اس لیے بھی برہم ہیں کہ انہیں 26 دسمبر کو اپنی ڈیوٹی کرنے کے عوض اضافی تنخواہ اور بعد میں ایک دن کی چھٹی کیوں نہیں دی جارہی کیونکہ 26 دسمبر کو برطانیہ میں سرکای تعطیل ہوتی ہے۔

حکام نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں سب وے پر سفر کے سلسلے میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں کئی سب وے لائنوں کی بندش اور کئی ایک پر انتہائی کم تعداد میں ٹرینوں کی آمدورفت شامل ہے۔

ہڑتال کے باعث لوگ شاپنگ کے مراکز جانے کے لیے بسیں یا ٹیکسیاں استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

سب وے کے ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باوجود لندن اور ملک کے دوسرے شہروں کے بڑے بڑے اسٹوروں پرخریداروں کے بڑے بڑے ہجوم دیکھے گئے۔

سب وے ڈرائیور یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ جنوری اور فروری میں تین مزید ہڑتالیں کریں گے۔

XS
SM
MD
LG