برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ مانچسٹر کے شمال میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے فائرنگ کر کے کم از کم 12 لوگوں کو ہلاک کر دیا ۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ کمبریا کاؤنٹی میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کایہ مہلک ترین واقعہ بدھ کے روز قصبے وائٹ ہیون میں پیش آیا ۔
پولیس کو فائرنگ کرنے والے 52سالہ مشتبہ شخص کی لاش, جسے ڈیرک برڈ کے طور پر شناخت کیا گیا, بوٹ نامی گاؤں کے قریب ایک جنگلاتی علاقے سے ملی ۔اس کی لاش کے قریب سے ایک گن بھی ملی ہے ۔