رسائی کے لنکس

جاپانی قونصل خانے کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعرات کو جاپانی قونصل خانے کی ایک گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی عملے کے دو ارکان زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں تین افراد سوار تھے لیکن اِن میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں تھا۔ زخمی ہونے والے افراد کو پیٹ اور بازو میں گولیاں لگی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کراچی پولیس کے سربراہ فیاض لغاری نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ ہو سکتا ہے حملہ آور گاڑی چھینے کا ارادہ رکھتے ہوں اور قونصل خانے کے عملے کی جانب سے مذاہمت پر فائرنگ کی گئی ہو۔

XS
SM
MD
LG