برونائی نے ملک میں اسلامی قوانین کے تحت سزاؤں کو ملک میں پہلے سے رائج ’کریمنل کوڈ‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلطان حسن البلقیہ نے منگل کو کہا کہ شرعی قوانین کے نفاذ کا یہ مرحلہ وار عمل چھ ماہ میں شروع ہو جائے گا۔
نئے قوانین کے تحت کئی سخت سزائیں بھی شامل کی گئی ہیں جن میں زنا کے جرم پر سنگ ساری، شراب نوشی پر کوڑے مارنے اور چوری پر اعضاء کاٹنے کی سزائیں شامل ہیں۔
ان سزاؤں کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہو گا۔ تیل کی دولت سے مالا مال برونائی کی کل آبادی کا دو تہائی حصہ مسلمانوں پر مشمل ہے۔
سلطان حسن البلقیہ کئی سالوں سے یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ ملک میں ’سول کورٹ‘ کے علاوہ اسلامی قوانین کا نفاذ بھی کریں گے۔
برونائی میں پہلے ہی سے شراب کی فروخت پر پابندی ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نئی سزائیں ٹھوس شواہد کی فراہمی کے بعد دی جائیں گی اور ان پر عمل درآمد ججوں کی منظوری سے مشروط ہو گا۔
برونائی کے سلطان نے منگل کو اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ نئے قوانین سے اُن کے ملک کے دیگر ممالک سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے لیے دیا گیا ہے۔