کینیڈا کی فرانسیسی زبان بولنے والی ریاست کیوبک کے انتخابات میں علیحدگی پسند جماعت کی کامیابی کے بعد فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہناہے کہ ایک 50 سالہ شخص نے مانٹریال کے میٹروپولس ایڈوٹوریم میں داخل ہونے کے بعد گولیاں چلانی شروع کردیں۔ اس وقت پارٹی کیوبکویس کی لیڈر پالین مارویس فتح کی خوشی میں تقریر کررہی تھیں۔
فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک جب اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
مبینہ مسلح شخص نے خود کو گرفتار کیے جانے سے پہلے عمارت کے عقبی حصے کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہناہے کہ گرفتاری کے وقت وہ یہ نعرے لگارہاتھا کہ انگریزی بولنے والے بیدار ہورہے ہیں۔
مارویس کو اس کے محافظوں نے فوری طور پر اسٹیج سے نیچے اتار لیا، لیکن بعد میں وہ اپنی تقریر مکمل کرنے کے لیے دوبارہ اسٹیج پرآئیں۔
پارٹی کیوبکویس نے انتخابات میں لبرلز کو شکست دی ہے جو گذشتہ نوسال سے ریاست کے حکمران تھے۔
علیحدگی پسندوں نے اپنی انتخابی مہم اس ایجنڈے پر چلائی کہ حکمران لبرلز معیشت کو تباہ کررہے ہیں۔ وہ کرپشن میں ملوث ہیں اور انہوں نے کالجوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے اس سال کے شروع میں طالب علم پرتشدد مظاہرے کرتے رہے ہیں۔
توقع ہے کہ مارویس نئی حکومت بنانے کے بعد ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن جائیں گی۔
کیوبک میں فرانسیسی زبان بولنے والے باشندے کینیڈا سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ کینیڈا کے عوام کی اکثریت انگریزی بولتی ہے۔