رسائی کے لنکس

کینیڈا کے شہری شام سے جلد از جلد واپس آجائیں


کینیڈا کے شہری شام سے جلد از جلد واپس آجائیں
کینیڈا کے شہری شام سے جلد از جلد واپس آجائیں

دمشق سفارتخانہ اُن تمام شہریوں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے جو فوراً وطن واپس آنا چاہتے ہیں: کینیڈا کے امورِ خارجہ کے وزیر کا بیان

شام میں بڑھتے ہوئے ہنگاموں کے پیشِ نظر کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہاں سے جلد از جلد وطن واپس آجائیں۔

جمعرات کی صبح دارالحکومت اٹووا میں کینیڈا کے امورِ خارجہ کے وزیر جان بیئرڈ نے کہا کہ وہ کینیڈین شہری جو فی الوقت شام میں قیام پذیر ہیں، اپنی حفاظت کے پیشِ نظر وطن واپس آجائیں۔

اُنھوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ دمشق سفارتخانہ اُن تمام شہریوں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے جو فوراً وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کینیڈین شہریوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے سفر کے تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کرلیں، اِس لیے کہ شام میں ہنگامے بڑھتے جارہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ کینیڈا کے شہری شام سے واپس آجائیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کینیڈین ایمبسی میں ایک ’ایکسپریس لین‘ قائم کی جارہی ہے، جِس کے ذریعے اُن شہریوں کی مدد کی جائے گی جو وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

کینیڈا کے امورِ خارجہ کے وزیر نے کہا کہ شام کی حکومت جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے اور بدھ کے دِن فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 25افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

XS
SM
MD
LG