رسائی کے لنکس

 کینیڈا کےجنگلات میں لگی آگ  نے امریکی فضاؤں کو آلودہ کر دیا


 نیو یارک میں کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کاایک منظر، فوٹو رائٹرز جون 2023
نیو یارک میں کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کاایک منظر، فوٹو رائٹرز جون 2023

کینیڈا میں جنگلات کی آگ نے امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں فضا کوزردی مائل سرمئی دھوئیں سے آلودہ کر دیا ہے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیا ں بند رکھنے کے انتباہ جاری کر دیے گئےہیں۔

کینیڈا کے صوبےکیوبیک بھر میں سینکڑوں مقامات پر لگنے والی جنگلات کی آگ کو بدھ کے روزامریکہ کی ریاست نارتھ کیرولائنا سےجنوب تک اور مغرب میں اوہائیو تک محسوس کیا جا سکتا تھا جس سے فضا دھواں آلود ہو گئی اور لوگوں کو گلےمیں خراش محسوس ہونے لگی۔

وسطی نیویارک کے کچھ حصوں میں خاص طور پر صورتحال خطرناک شکل اختیار کر گئی جہاں دھواں خطرناک حد تک زیادہ ہو گیا ۔

امریکی حکام نے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کے بارے میں انتباہ جاری کیے اور کئی روز تک خراب حالات جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

اسی دوران کینیڈا اور امریکہ میں کئی پروازیں متاثر ہوئیں اور لوگوں کو پینڈیمک کے وقت کے ماسک پہن کر باہر نکلنا پڑا۔

نیو یارک کے عہدے داروں نے بدھ کے روز کہا کہ ہوا کا معیارخطرناک ہو چکاہے اور لوگوں کو گھروں یا دفاتر کے اندر ہی رہنا چاہئے ۔ یہ خطرناک حالات منگل کی سہ پہر سے شروع ہوئے جن کے باعث دریائے ہڈسن کے پار نیو جرسی تک کے مناظر دھندلا گئے ۔

،کینڈا کے جنگلات کی آگ کے دھویں سے نیویارک کا مجسمہ آزادی دھندلا گیا ، فوٹو رائٹرز 6جون 2023
،کینڈا کے جنگلات کی آگ کے دھویں سے نیویارک کا مجسمہ آزادی دھندلا گیا ، فوٹو رائٹرز 6جون 2023

بروکلین کے دو رہائشیوں ، سیل اورللی مرفی کا کہنا ہے کہ انہیں مین ہیٹن کے ایک ریسٹورنٹ کے اندر بھی دھوئیں کی بو محسوس ہوئی پھر جب وہ باہر آئے تو انہوں نے دیکھا کہ آسمان ایسا نظر آرہا تھا گویا بارش کے بغیر کوئی طوفان آنے کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاصی پریشان کن صورتحال تھی۔

کینیڈا کے جنگلات کی آگ کے اثرات گزشتہ ماہ سے امریکہ تک پہنچ رہے ہیں ۔ سب سے تازہ ترین اثر کیوبیک کے قریب لگنے والی آگ کے واقعات سے ہوا ہے جو کم از کم کئی روز تک لگی رہی ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ گرم اور خشک موسم تھا۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو کے کو آپریٹیو انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان اینوائرن مینٹل سائنسز کے ایک ماہر ایرک جیمز نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ بیشتر کینیڈا میں ریکارڈ حد تک گرم رہا ۔ انہوں نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی سے جنم لینے والے غیر معمولی حالات نے جنگلات کی آگ کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG