لندن —
چاند رات کو اگر عید سے پہلے عید کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اس رات کی رونقین اور گہما گہمی اگرچہ صحیح مانوں میں پاکستان میں ہی نظر آتی ہے لیکن برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بھی اس خوشیوں بھرے موقع کو بالکل اسی طرح روایتی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔
لندن کے مشہور انڈین پاکستانی بازار گرین اسٹریٹ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی چاند رات منانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
چھٹی کا دن نہ ہونے کے باوجود یہاں ہزاروں لوگ آدھی رات تک عید کی خریداری کرنے میں مصروف رہے تو دوسری جانب نوجوانوں کے ٹولوں نے گاڑیوں کے ہارن اور سیٹیاں بجا کر ماحول کو اور پر جوش کر دیا اس موقع پر خواتین اور ننھی ننھی بچیاں مہندی کے اسٹالوں پر مہندی لگواتی نظرآئیں تو کہیں مرد حضرات بیگمات کی مہندی کے ڈیزائن مکمل ہونے کے انتظار میں اونگھتے ہوئے نظر آئے ۔

گرین اسٹریٹ پر یوں تو انڈین پاکستانی ریسٹورنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن چاند رات کی مناسبت سے یہاں فٹ پاتھ پر جگہ جگہ چاٹ چھولے، پانی پوری اور قلفی کے اسٹال لگائے گئے تھے جبکہ، بہت سے تنہا رہنے لوگ یہاں کی رونقوں میں کھو کر وطن عزیز کو یاد کرتے نظر آئے جنھیں خوشیوں کے ان لمحات میں اپنے پیاروں کی یاد ستا رہی تھی ۔