کراچی —
پاکستان میں منگل کو امام حسین کے چہلم کے موقع پر ایک مرتبہ پھر 50سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہنے کے امکانات ہیں۔
وزارت داخلہ نے ابھی تک اس کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا، لیکن چونکہ عاشورہ کے موقع پر بھی سیکورٹی کی غرض سے بغیر اعلان کے دن بھر موبائل فون سروس معطل رہی تھی، لہذا مقامی میڈیا میں منگل کے روز موبائل فون سروس معطل کرنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔
نجی چینل ’ایکسپریس نیوز‘ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی تمام سیلولر کمپنیوں کو چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حساس شہروں میں صبح 7بجے سے ماتمی جلوسوں کے اختتام تک موبائل فون سروس معطل رکھی جائیں۔
ادھر حکومت سندھ نے صوبے کے4شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور خیرپور میں منگل کو موبائل فون بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ممتازعلی شاہ کے مطابق منگل کی صبح 7 بجے سے رات 10تک موبائل بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔