عالمی ادارہ ِ صحت کا کہنا ہے کہ وہ چین میں برڈ فلو کے نئے وائرس ایچ سیون این نائن کے لیے عالمی سطح پر تحقیق کرے گا۔ چین میں برڈ فلو کے اس نئے وائرس سے اب تک سترہ افراد ہلاک جبکہ سو افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
اب تک یہ تصور کیا جاتا تھا کہ برڈ فلو کا وائرس پرندوں سے انسان میں پھیلتا ہے۔ لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں برڈ فلو سے متاثر ہونے والے مریضوں کو یہ وائرس بظاہر پرندوں کے ذریعے نہیں لگا۔
عالمی ادارہ ِ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک برڈ فلو کے اس نئے وائرس کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ لیکن چین میں یہ وائرس بآسانی اور تیزی سے انسانوں میں پھیل رہا ہے۔
عالمی ادارہ ِ صحت برڈ فلو کے اس نئے وائرس کی جانچ اور اس کے پھیلنے کے بارے میں تحقیق کے لیے امریکہ، یورپ اور چینی ماہرین کی مدد لے گا۔
چین بھی برڈ فلو کے اس وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینز تیار کر رہا ہے۔ چین برڈ فلو کے نئے وائرس ایچ سیون این نائن کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام بھی اٹھا رہا ہے۔ حال ہی میں چین میں بڑے پیمانے پر ان مرغیوں کو تلف کیا گیا ہے جس کے بارے میں ہلکا سا بھی شبہ تھا کہ وہ برڈ فلو وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔