واشنگٹن —
چین میں برڈ فلو کے دو مزید واقعات کی خبر ملی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا نے کہا ہے کہ انسانوں میں برڈ فلو کے یہ دونوں واقعات اتوار کے روز چین کے وسطی صوبے ہنان میں رپورٹ کیے گئے۔
دارالحکومت بیجنگ میں اتوار کے روز ایک سات سالہ لڑکی میں برڈ فلو کے وائرس ایچ سیون این نائن کی تصدیق جبکہ بیجنگ سے کئی سو کلومیٹر دور مشرقی شہر شنگھائی کے ارد گرد برڈ فلو پھیلنے کے کئی واقعات کی خبریں ملی تھیں۔
چین میں عالمی ادارہ ِصحت کے دفتر کے سربراہمائیکل او لیر ے نے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں میں مہلک وائرس کا پھیلنا کوئی حیران کن بات نہیں ہے اور یہ متوقع تھا۔
گزشتہ ماہ جب سے مشرقی چین میں اس وائرس کی رپورٹ ملی ہے، اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اکیاون افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہوا جس کی وجہ سے پولٹری فارمز کے جانوروں کی بڑی تعداد کو تلف اور پولٹری کی تجارت پر پابندیاں بھی عائد کرنا پڑیں۔
ماہرین کو اندیشہ ہے کہ برڈ فلو کا یہ نیا وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہے اور وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اگرچہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک اس وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔