رسائی کے لنکس

چین میں ’نیویارک ٹائمز‘ کا ویب سائٹ بلاک کردیا گیا


ٹائمز کا کہنا ہے کہ شراکتی اور ضابطوں سے متعلق ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ وزیر اعظم کے رشتہ دار کم از کم دو ارب 70لاکھ ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں

’نیو یارک ٹائمز‘ کے ویب سائٹ پر وزیر اعظم وین جیاباؤ کےخاندان کی طرف سےدولت کے انبار جمع کرنے کے بارےمیں اہم خبر چھپنے کے فوری بعد جمعے کو حکومت چین نے ویب سائٹ بلاک کردیا۔

رپورٹ میں وین کے عوامی تاثر کا مذاق اڑیا گیا تھا، جب کہ اُنھیں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا رحم دل اور اصلاح پسند شخص بتایا جاتا ہے۔

ٹائمز کا کہنا ہے کہ شراکت داری اور ضابطوں سے متعلق ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ وزیر اعظم کے رشتہ دار کم از کم دو ارب 70لاکھ ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

رپورٹ شائع ہونے کے گھنٹوں کے اندر اندر چین میں اخبار کے انگریزی اورچینی زبانوں کی ویب سائٹوں تک رسائی بلاک کی جاچکی تھی۔

سینسر کرنے والوں نے چین کے ٹوئٹر کے نعم البدل ’وائبو مائکروبلاگ‘ پر وزیر اعظم اور اُن کے خاندان کے بارے میں ذکر کو فوری طور پر حذف کردیا ، جب کہ ٹائمز کے چینی سماجی میڈیا پر اکاؤنٹس کو بھی خارج کردیا گیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعے کو چھپنے والے اِس مضمون کی مذمت کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کے ’مذموم مقاصد‘ چین کو’بدنام کرنا‘ تھا۔
XS
SM
MD
LG