رسائی کے لنکس

مشروبات کی تیاری کے لیے جاپانی، چینی کمپنیوں کا اشتراک

الکحل آمیز مشروبات بنانے والی جاپانی کمپنی ’کیرِن ہولڈنگز‘ اور چینی کمپنی ’چائنہ ریسورسز‘ چین میں ایک مشترکہ منصوبے کے آغاز کی تیاری کر رہی ہیں۔

جاپانی اخبار ’نیکے‘ نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ دونوں کمپنیاں چین میں بیئر کی کئی اقسام کی تیاری اور فروخت میں اشتراک کریں گی۔ چین دنیا بھر میں بیئر کی سب سے بڑی منڈی ہے۔

جاپانی اور چینی کمپنیوں کے اشتراک کے جزویات تاحال زیر غور ہیں تاہم اخباری رپورٹ کے مطابق ’چائنہ ریسورسز‘ اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ’کیرِن‘ کی ’ایچیبان شیبوری‘ سمیت بیئر کی کئی دیگر اقسام فروخت کرے گی جب کہ ’کیِرن‘ چینی کمپنی کی ’سنو‘ نامی بیئر کی تیاری میں معاونت کرے گی۔

اخبار ’نیکے‘ نے کہا ہے کہ ’کیرِن‘ گذشتہ کئی سالوں سے چین میں بیئر تیار کر رہی ہے اور اب یہ کمپنی کاروبار کو وسعت دینے کی خواہشمند ہے۔

حالیہ اشتراک سے قبل جاپان کی ’آساہی‘ اور چین کی ’سِنگ ٹاؤ‘ کمپنیاں بھی اشتراک سے متعلق معاہدہ کر چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG