رسائی کے لنکس

نیٹو حملہ: چین، روس کا اظہار تشویش


مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر نیٹو کے فضائی حملے میں 24 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر نیٹو کے فضائی حملے میں 24 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

چین نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو افواج کے سرحد پار حملے میں 24 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر اُسے ’’شدید صدمہ‘‘ ہوا ہے۔

پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایک بیان میں اس حملے کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

’’چین کا ماننا ہے کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری، اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیئے اور اس واقعہ کی مفصل تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے میں احتیاط برتی جائے۔‘‘

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں انہیں پاکستانی علاقے میں نیٹو اورایساف کی بلااشتعال حملے اور ڈی ڈی سی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے نہ صرف بین الاقوامی روایات کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ وہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

نیٹو حملہ: چین، روس کا اظہار تشویش
نیٹو حملہ: چین، روس کا اظہار تشویش

روس کے وزیر خارجہ نے انسانی جانوں کے نقصان اور ان حملوں میں زخمی ہونے والوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن سے مکمل طورپر آ گا ہ ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیٹو کو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانی چاہیں۔

پاکستان نے نیٹو کے حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس پیش رفت سے افغانستان میں جاری جنگ کو سمیٹنے کی امریکہ کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

نیٹو نے اس حملے کو ایک غیر ارادی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے نیٹو کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ اتحادی افواج نے سرحد پار سے اُن پر ہونے والی فائرنگ کے جواب میں یہ کارروائی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG