رسائی کے لنکس

چین میں 13 جرائم پر موت کی سزا ختم


چین میں 13 جرائم پر موت کی سزا ختم
چین میں 13 جرائم پر موت کی سزا ختم

چین نے اپنے فوجداری قوانین میں 13 کم اہم جرائم پر سزائے موت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے اپنے پندرہ روزہ اجلاس میں اس سلسلے میں فوجداری قانون میں تبدیلی کی منظوری دی۔

سنہوا نے کہاہے کہ اس تبدیلی کے تحت ایسے افراد کو بھی موت کی سزا دینے سے روک دیا گیا ہے جن کی عمر مقدمے کے آغاز کے وقت 75 سال یا اس سے زیادہ ہو، ماسوائے اس کے کہ وہ بے رحمانہ قتل کے مرتکب ہوئے ہوں۔

چین میں ہر سال دنیا کے کسی بھی ملک زیادہ موت کی سزائیں دی جاتی ہیں اور ناقدین کا کہناہے کہ ایسے جرائم کی تعداد بہت زیادہ ہے جس پر چین میں موت کی سزا دی جاتی ہیں۔

فوجداری قانون میں اس تبدیلی کے بعد رشوت ستانی سمیت ایسے جرائم کی فہرست 55 ہے جن پر موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG