رسائی کے لنکس

چین کے سرد ترین علاقے میں زلزلہ، 118 افراد ہلاک


سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔
سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

چین کے شمال مشرق میں سرد ترین پہاڑی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 118 افراد ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

زلزلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کنگھائی اور تبت کے سطح مرتفع کے شمالی کنارے پر واقع صوبے گانسو کی جیشن کاؤنٹی میں آیا اور اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گانسو میں زلزلے کے مقام کے قریب منگل کی صبح درجۂ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے سبب بیدار ہونے والے مقامی اپفراد اپنی رہائش گاہوں سے باہر نکل آئے اور خود کو محفوظ کے لیے کھلے علاقوں کا رخ کیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں منہدم عمارتوں اور مکینوں کو اندھیرے میں کھلی جگہوں پر کھڑے اور کچھ کو موٹے کمبلوں میں لپٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چین کا بیشتر حصہ اس وقت منجمد کرنے دینے والے درجۂ حرارت کی لپیٹ میں ہے۔ چین میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی سردی کی لہر جاری ہے۔

زلزلے سے پانی، بجلی، نقل و حمل، مواصلات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا لیکن حکام نے نقصان کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق ریاستی گرڈ کی جانب سے ہنگامی مرمت کی 18 ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جب کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں بجلی بتدریج بحال کی جا رہی ہے۔

متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں اور آفت کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ روانہ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔

چین کے گانسو جیسے پہاڑی علاقوں میں صوبوں میں زلزلے عام ہیں۔

چین کا حالیہ دہائیوں میں سب سے ہلاکت خیز زلزلہ 2008 میں سیچوان میں 8.0 شدت کا آیا تھا جس میں تقریباً 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس رپورٹ میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG