رسائی کے لنکس

چین: ریل کے منصوبے وسائل کی کمی کا شکار


چین: ریل کے منصوبے وسائل کی کمی کا شکار
چین: ریل کے منصوبے وسائل کی کمی کا شکار

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ قرض کی فراہمی سے متعلق حکومتی پالیسیوں میں سختی کے باعث ریل کی پٹڑی بچھانے کے کئی منصوبوں کے لیے رقم کی کمی کا سامنا ہے۔

اخبار ’دی چائنا ڈیلی‘ نے بدھ کو ایک عہدیدار وانگ مِنگ شو کے حوالے سے کہا ہے کہ لاکھوں مزدوں کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی اور رقم کی کمی کے باعث تقریباً 10 ہزار کلومیٹر کے منصوبے روک دیے گئے ہیں۔

چین اپنے ہاں تیز رفتار ریلوے نظام کو بہتر کرنے پر کام کررہا ہے اور صرف گزشتہ سال اسی مد میں ایک سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ مگر وانگ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کمپنیاں سیمنٹ اور اسٹیل فراہم کرنے والے اداروں کی مقروض ہیں۔

XS
SM
MD
LG