رسائی کے لنکس

چین: جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے اقدامات


چین: جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے اقدامات
چین: جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے اقدامات

چین نے کہاہے کہ وہ نئے مکانوں کی قیمت پر کنٹرول کے لیے مزید اقدامات کررہاہے ۔ اس مہم کا مقصد ملک کے بڑے شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اضافے کو روکناہے۔

چین کی کابینہ ’ اسٹیٹ کونسل‘ نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت شہروں میں جائیدادوں سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنا رہی ہے۔

بیجنگ نے اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ روکناہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ اگر اس مسئلے سے جلد نہ نمٹا گیا تو اس کے نتیجے میں معاشرے میں بے چینی کو ہوا سکتی ہے۔

نئے اقدامات کے تحت کئی شہروں میں یہ پابندی لگادی گئی ہےکہ کوئی بھی شخص دوسرا مکان نہیں خرید سکتا اور اس کے علاوہ مکان کے لیے ڈاؤن پے منٹ کی سطح بھی بڑھا دی گئی ہے۔

چین کی کابینہ نے مقامی حکومتوں سے ایک بار پھر یہ اپیل کی ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے کم قیمت گھروں کے منصوبے شروع کریں جو مہنگی جائیدادیں خریدنے کی استعطاعت نہیں رکھتے۔

XS
SM
MD
LG