امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ منگل کی رات چین کے صوبہٴ سچوان کے دور افتادہ اور پہاڑی سلسلے میں 6.5شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
حکومتِ چین نے زلزلے کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد کے ہلاک اور ہزاروں زخمی ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔
اب تک، کم از کم چار افراد کے ہلاک ہونے اور 30 زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز نگاوا کا علاقہ ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی تبتی باشندوں پر مشتمل ہے۔
زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارلحکومت شینگڈو میں بھی محسوس کیے گئے جو زلزلے کے مرکز سے 284 کلہومیٹر دور ہے۔
چین کے جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ منگل کو آنے والے زلزلے کی جگہ اس مقام سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں 2008 میں 8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 87،000 لوگ ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔