رسائی کے لنکس

چین کی شرح افزائش 7.4 فی صد سے نیچے


باوجود اس کے، افزائش کی شرح میں یہ اضافہ معاشیات دانوں کی توقعات سے زیادہ تھا۔ تاہم، اب بھی، 2013ء کے آخری تین ماہ کے دوران افزائش کی شرح 7.7 فی صد تک ہی تھی

اس سال کی پہلی دہائی کے دوران، چین کی معیشت کی شرح افزائش 7.4 فی صد رہی، جب کہ 18 ماہ کے دوران دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اپنی سست ترین سطح پر رہ چکی ہے۔

باوجود اس کے، افزائش کی شرح میں یہ اضافہ معاشیات دانوں کی توقعات سے زیادہ تھا۔ تاہم، اب بھی، 2013ء کے آخری تین ماہ کے دوران افزائش کی شرح 7.7 فی صد تک ہی تھی۔

چین نے 2014ء کے لیے 7.5 فی صد کی معتدل شرح ِافزائش کا ہدف مقرر کیا تھا، ایسے میں جب پائیدار سطح کی اہلیت رکھنے کے قابل معیشت کی رفتار کی طرف قدم بڑھایا جاتا رہے، جس کی بنیاد داخلی کھپت کی بنیاد پر ہوگی۔

لگتا یوں ہے کہ فی الوقت چینی راہنما افزائش کی موجودہ سست روی برداشت کر رہے ہیں، جب کہ اُنھوں نے کسی نئے قابل قدر معاشی پیکیج دینے کے امکان کو خارج قرار دیا ہے۔

حالانکہ، اس سے قبل، چین ایک سادہ سا معاشی پیکیج پیش کرچکا ہے، جس سے ایک ریلوے پراجیکٹ اور کم لاگت والے ہاؤسنگ منصوبے کو پذیرائی بخشی گئی تھی۔

ایک طویل مدت سے چینی معیشت سست روی کا شکار رہی ہے، اُسے بڑھاوا دینے کی کوششیں جاری ہیں، جس سے قبل تین عشروں تک متواتر افزائش کا رجحان جاری تھا۔
XS
SM
MD
LG