رسائی کے لنکس

چین: خود سوزی پر اکسانے کے جرم میں تین افراد کو سزا


سیچوان صوبے کی ایک عدالت نے اس ہفتے کونمی اور جیفل اور ڈولما ٹسو کو کون چک تستن کے قتل کے الزام میں سزا سنائی جو تین دسمبر کو خود سوزی سے ہلاک ہو گیا تھا۔

جلا وطن تبتی باشندوں کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی چین کی ایک عدالت نے گزشتہ سال تبتی باشندے کی خودسوزی کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے جرم میں تین تبتیوں کو دو سے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سیچوان صوبے کی ایک عدالت نے اس ہفتے کو نمی، جیفل اور ڈولما ٹسو کو کون چک تستن کے قتل کے الزام میں سزا سنائی جو تین دسمبر کو خود سوزی سے ہلاک ہو گیا تھا۔

ڈولما ٹسو کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس پر الزام تھا کہ اس نے کون چک تستن کی خودسوزی کے بعد اس کی میت کو منتقل کیا تھا۔

سابق سیاسی قیدیوں کی ایک تنظیم گیو گیو سم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تینوں کی رہائی کے لیے چین پر دباؤ ڈالے۔

چینی حکام کی طرف سے تاحال اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

2009ء سے چین کے اندر 130 سے زائد تبتی باشندے خود سوزی کر چکے ہیں۔ کئی ایک کی طرف سے پیچھے چھوڑی گئی تحریروں میں کہا گیا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد ان کے وطن پر چینی حکمرانی کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG