رسائی کے لنکس

”پاکستانیوں کی اکثریت مسلمان ممالک میں چرچ تعمیر کرنے کی حامی “


”پاکستانیوں کی اکثریت مسلمان ممالک میں چرچ تعمیر کرنے کی حامی “
”پاکستانیوں کی اکثریت مسلمان ممالک میں چرچ تعمیر کرنے کی حامی “

گیلپ پاکستان نامی ایک تحقیقاتی ادارے نے اپنے ایک تازہ سروے میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت اس بات کی حامی ہے کہ اُن کے ملک سمیت مسلمان ممالک میں عیسائیوں کو اپنی عبادت گاہیں یا چرچ تعمیر کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے۔

سروے میں شامل 69 فیصد افراد نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ عیسائی برادری کو مذہبی اجازت ہونی چاہیے، 29 فیصد نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے جب کہ دو فیصد نے اس معاملے پر اپنی آراء ظاہر نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق عام رائے کے برعکس صوبہ سرحد کے بیشتر رہائشی بھی اقلیتوں کی مذہبی آزادی کے حق میں ہیں۔ اس سروے میں ملک چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی سے 2740 مرد و خواتین کو شامل کیا گیا۔

پاکستانی تنظیم کی جانب سے یہ سروے رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل عالمی کونسل برائے اسلامی تہذیب وثقافت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے شرکاء نے سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی طرف سے مساجد کے میناروں پر پابندی کے فیصلے کو غیر منصافہ اور عدم برداشت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG