رسائی کے لنکس

کولمبیا: ایک صحافی کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا


کولمبیا: ایک صحافی کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا
کولمبیا: ایک صحافی کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا

کولمبیا میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مسلح شخص نے اس صحافی کو ہلاک کردیا ہے جس نے نیم فوجی ڈیتھ سکوارڈز اوران کے سیاست دانوں اور ممتاز کاروباری افراد کے ساتھ تعلق پر رپورٹنگ کی تھی۔

کلودو مِیرو کاستیّا پرنٹ میڈیا کے لیے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مقامی ریڈیو کے لیے بھی رپورٹنگ کرتے تھے۔ انہیں ریاست کورڈوبا میں جمعے کی رات اپنے گھر کے پورچ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

رائیٹرز کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ صحافی کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں موت کی دھمکیاں مل رہی تھیں ، لیکن انہوں نے حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ کاستیّا نے ، جوشادی شدہ اور چار بچوں کا والد تھے، دو برس تک محافظ رکھے تھے ، لیکن پچھلے سال انہوں نے یہ سلسلہ ختم کردیاتھا۔

ایک زمانے میں کولمبیا کا شمار صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں کیا جاتا تھا۔

کولمبیا کے صدر ایلوارو نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صحافی ابھی تک خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کاستیّا کے قاتل کو پکڑنے میں مدد کے حوالےسے معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 26 ہزار ڈالر کے انعام کی پیش کش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG