رسائی کے لنکس

کولمبیا : آئل کمپنی کے 23 کارکن اغواء


کولمبیا : آئل کمپنی کے 23 کارکن اغواء
کولمبیا : آئل کمپنی کے 23 کارکن اغواء

کولمبیا میں عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے سے تیل کی تنصیبات پر کام کرنے والے 23 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد ٹالسمن انرجی نامی کینیڈا کی کمپنی کے لیے ٹھیکے پر کام کر رہے تھے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کولمبیا کے آر سی این ریڈیو کو بتایا ہے کہ مغویوں میں سے زیادہ تر مقامی افراد ہیں۔

کولمبیا میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس واقعے میں ایف اے آر سی سے منسلک باغی ملوث ہو سکتے ہیں۔

ایف اے آر سی کولمبیا میں باغیوں کا سب سے بڑا گروہ ہے جو 1960 کی دہائی سے حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کر رہا ہے۔ کولمبیا، امریکہ اور یورپی یونین نے اس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG