رسائی کے لنکس

تانبے کے معیشت پر بڑھتے ہوئے اثرات


تانبہ
تانبہ

تانبے کو1100سینٹی گریڈ پر پگھلانا متعد د اقسام کی بہت سی اشیاٴ بنانے کی ابتدا ہے، جِن میں زیورات اور بجلی کے بڑے بڑے سسٹم تک شامل ہیں۔

اقتصادی منڈیوں میں آنے والےغیر متوازن اتا ر چڑھاوٴ سے سرمایہ کار معشیت کے مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے بہترین طریقے تلاش کر رہے ہیں ۔ سرمایہ کار روایتی طور پر تانبے کی بدلتی ہوئی قیمتوں سے مستقبل کے معاشی رجحانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے رہے ہیں ، کامیاب بھی ثابت ہوا ہے۔


تانبے کو1100سینٹی گریڈ پر پگھلانا متعد د اقسام کی بہت سی اشیاٴ بنانے کی ابتدا ہے، جِن میں زیورات اور بجلی کے بڑے بڑے سسٹم تک شامل ہیں۔

ڈیوڈ مالپاس اقتصادی ریسرچ فرم Encima Global کے صدر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ برسوں سے معیشت میں اتار چڑھاوٴ کا اثر تانبے کی قیمتوں میں کمی بیشی کی صورت میں نکلتا رہا ہے ، یہ بہت سی چیزیں بنانے کے کام آتا ہے، خاص طور پر تعمیراتی کاموں میں لوگوں کو اس کی بہت ضرورت پڑتی ہے۔

تانبا کسی ملک کی معیشت کے لیے اتنا اہم ہے کہ کان کن کچی دھات کو نکالنے کے لیے زمین کی گہرائی میں جاتے ہیں ۔ماہرین معیشت کی کساد بازاری اور بہتری کا اندازہ تانبے کی قیمت سے لگاتے ہیں۔ اور مزاح کے طور پر یہ بات کہی جاتی ہے کہ ڈاکٹر کاپر کے پاس پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے کیونکہ وہ اقتصادی معاملات کا اندازہ لگانے میں ماہر ہے۔

لیکن سٹاک مارکیٹ کی حالیہ صورتحال نے تانبے کے بارے میں لگائے جانے والے اندازوں کومتاثر کیا ہے ، کیونکہ سرمایہ کاروں نے گراوٹ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کو خریدنا شروع کردیا۔چین کی طرف سے بڑھتی ہوئی طلب نےبھی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ۔

سکائپ پر ایک انٹرویو میں تاجر مائیکل ڈرسکول نے جو اب یو نیورسٹی پروفیسر ہیں ، کہتے ہیں کہ بازارِ حصص (کموڈٹی مارکیٹ) ہر اُس شخص کو متاثر کر سکتی ہے جو بدقسمت ہویا تیار نہ ہو ۔

وہ کہتے ہیں کہ اشیا کی تجارت غیر یقینی ہی ہوتی ہے۔ یہ کمزور دل حضرات یا نا تجربہ کار لوگوں کے لیے نہیں ہیں۔

تانبے کواکثر بہت بڑے اور گہرے گڑھوں سےنکالا جاتا ہے ، جہاں بہت بڑی مشینوں سے زمین کھودی جاتی ہے اور بہت بڑے ٹرکوں کی مدد سےکچی دھات ایک سے دوسری جگہ منتقل کی جاتی ہے، جسے بعد میں بہت سے مراحل سے گزارہ جاتا ہے۔

ڈرسکال اور دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ منڈیوں کی صورتحال جوں جوں پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ، تاجروں کے لئے بھی مستقبل میں معیشت کی سمت کا تعین کرنے کے نئے اور بہتر طریقے تلاش کرنے کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG