رسائی کے لنکس

کرکٹ ڈپلومیسی: امریکہ کی پاکستان و بھارت کو مبارکباد


کرکٹ ڈپلومیسی: امریکہ کی پاکستان و بھارت کو مبارکباد
کرکٹ ڈپلومیسی: امریکہ کی پاکستان و بھارت کو مبارکباد

محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مکالمےکے فروغ کا عنصر سامنے آیا ، جو دراصل دونوں ملکوں ، علاقے اور دنیا بھر کے لیے ایک خوش آئند اور حوصلہ مند پیش رفت ہے۔ اِن رابطوں سے اِس ہفتے کے آغاز میں ہونے والی سکریٹری داخلہ کےسطح کی ملاقاتوں میں حاصل کی گئی ٹھوس پیش رفت کوفروغ ملا ہے

امریکہ نے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کےمابین سیمی فائنل میچ کھیلنے پر دونوں ملکوں کے عوام اور ان ملکوں کے وزرائے اعظم کو قابلِ تعریف کرکٹ ڈیپلومیسی پر مبارک باد دی ہے۔

جمعرات کو محکمہٴ خارجہ کے قائم مقام ترجمان مارک ٹونر نےایک بیان میں کہا ہے کہ یہ میچ عالمی سطح کی کرکٹ، اسپورٹس مینشپ اور سیاسی دانشمندی کا مظہر تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مکالمےکے فروغ کا عنصر سامنے آیا ، جو دراصل دونوں ملکوں ، علاقے اور دنیا بھر کے لیے ایک خوش آئند اور حوصلہ مند پیش رفت ہے۔ اِن رابطوں سے اِس ہفتے کے آغاز میں سکریٹری داخلہ کی سطح کی ملاقاتوں میں حاصل کی گئی ٹھوس پیش رفت کوفروغ ملا ہے۔

بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ہم اسی بات میں یقین رکھتے ہیں کہ یہ بات چیت دونوں حکومتوں کی مرضی، سہولت اور گنجائش کے مطابق جاری رہنی چاہیئے۔

قائم مقام ترجمان نے کہا کہ میچ کے دوران پیش کی گئی دانشمندانہ سوجھ بوجھ، خیر سگالی کے احساسات اور دوستانہ مقابلے کے مظاہرے پر ’ہم دونوں راہنماؤں اور اِن ممالک کے شہریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ‘

XS
SM
MD
LG