رسائی کے لنکس

شعیب اور اکمل کے ڈوپ ٹیسٹ


شعیب اختر اور کامران اکمل
شعیب اختر اور کامران اکمل

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء سے دو روز قبل اطلاعات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور وکٹ کیپر کامران اکمل ابتدائی طور پر ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔

35سالہ شعیب اختر اور 29سالہ کامران اکمل سے یہ نمونے بدھ کو ہونے والے ایک پریکٹس سیشن کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے ڈرگ انسپکٹرز نے حاصل کیے۔کسی ٹورنامنٹ سے قبل اور اس کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کرنا معمول کی بات ہے۔

شعیب اختر گذشتہ تین سالوں میں مسلسل انجریز کے باعث تواتر سے کھیل میں حصہ نہیں لے سکے ہیں جب کہ 2006ء میں بھی ممنوعہ دوا نینڈرولون استعمال کرنے پر پابندی کا سامنا بھی کرچکے ہیں۔

پاکستان اپنا دوسرا پریکٹس میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گاجب کہ منگل کو پہلے میچ میں اس نے بنگلہ دیش کے خلاف 89رنزسے فتح حاصل کی تھی۔ شعیب اختر نے اس میچ میں باؤلنگ نہیں کرائی۔

شعیب نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2007ء میں کھیلا تھا اور 160ایک روزہ میچوں میں انھوں نے 244وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی شامل کیا گیا تھا جس میں ان کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

XS
SM
MD
LG