رسائی کے لنکس

وارم اپ میچ میں دفاعی چمپین کو شکست


وارم اپ میچ میں دفاعی چمپین کو شکست
وارم اپ میچ میں دفاعی چمپین کو شکست

بھارت نے اتوار کو بنگلو ر میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں عالمی چمپین آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 38رنز سے ہرا دیا۔

بھارت کے سپن باؤلرزنے کینگرو بلے بازوں کو بے بس کر دیا اور آخر کے آٹھ بلے بازوں میں سے صرف ایک دوہرے ہندسے میں داخل ہو سکا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214رنز بنائے اور اُس کے تمام کھلاڑی 44.3اوروں میں آؤٹ ہوگئے۔اوپنر سہواگ نے 56گیندوں پر 54رنز بنائے۔ اُن کے علاوہ لوئر آرڈر میں یوسف پٹھان 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے اننگ کا آغاز اعتماد سے کیا۔ پہلی وکٹ 51کے سکور پر گری جب شین واٹسن 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اُن کی وکٹ سری سانتھ کے حصے میں آئی۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں 77رنز بنے۔ تاہم، ٹی ڈی پئین 37پر آؤٹ ہوگئے تو وکٹوں کی لائن لگ گئی اور کوئی بھی بلے باز سوائے کپتان رکی پاؤنٹنگ کے، جنھوں نے57رنز بنائے، بھارت کے سپن اٹیک کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 37.5اوورز میں 176پر ڈھیر ہوگئی۔ پیوش چاولہ نے چار اور ہربھجن سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیل جاننے کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG