رسائی کے لنکس

بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 میں بھی شکست


بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 میں بھی شکست
بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 میں بھی شکست

بھارتی کرکٹ ٹیم کا رواں دورہ انگلینڈ اسے کسی طور راس نہیں آرہا ہے اور ٹیسٹ سیریز 0-4 سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم، انگلینڈ سے واحد ٹی 20 میچ میں بھی شکست کھا گئی ہے۔

بدھ کو مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 4ء19 اوورز میں 165 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سےاوپنر اجنکیا راہنے 61 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ سریش رائنا نے 33 جبکہ راہول ڈریوڈ نے 31رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیڈ ڈرن بیچ نے 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواباً انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 3ء19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرکے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ ایان مارگن نے 49 اور کیون پیٹرسن نے 33 رنز بنائے۔

ڈرن بیچ کو 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0میں -4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اسے بھارتی شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتہ، 3 ستمبر سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG