رسائی کے لنکس

محمد حفیظ اور اظہر علی کی بنگلہ دیش کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ


محمد حفیظ (فائل فوٹو)
محمد حفیظ (فائل فوٹو)

ابتدائی بلے باز سمیع اسلم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن محمد حفیظ نے اور اظہر علی نے ذمہ دار انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو استحکام بخشا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنا لیے ہیں۔

بدھ کو کُھلنا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کا پر آغاز کیا۔

ابتدائی بلے باز سمیع اسلم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن محمد حفیظ نے اور اظہر علی نے ذمہ دار انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو استحکام بخشا۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر محمد حفیظ 137 اور اظہر علی 65 رنز پر کھیل رہے تھے۔

حفیظ کی اپنے ٹیسٹ کریئر میں یہ آٹھویں سینچری ہے جس میں انھوں نے دو چھکے اور 12 چوکے بھی لگائے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا خاتمہ کرنے میں پاکستانی باؤلروں یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

محمد حفیظ اور ایک ذوالفقار بابر کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے جب کہ اس سے قبل ہونے والی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG