پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔
آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی ٹیم پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا سکی تھی۔
حالیہ سیریز میں اس سے قبل بھی بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوچکے ہیں۔ ایک روزہ سیریز کا ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور پانچ ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز میزبان ٹیم نے تین، ایک سے جیتی تھی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی سری لنکا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔