رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پوزیشن مضبوط


فائل فوٹو
فائل فوٹو

میزبان ٹیم نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلروں نے اوپر تلے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی

سری لنکا کی ٹیم ابتدائی طور پر مشکلات سے دوچار رہنے کے بعد سنبھلنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف اپنی برتری کو 291 رنز تک پہنچا دیا۔

پالیکیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل جب شروع ہوا تو پاکستان کے عمران خان کو حریف باؤلر نے کوشال نے بولڈ کر دیا اور یوں مہمان ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس اننگز میں پاکستان کی طرف سے سرفراز احمد 78 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے پرساد، پردیپ اور کوشال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلروں نے اوپر تلے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی، پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب راحت علی نے کرونا رنتے کو بولڈ کیا۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلوا تھے جو صرف تین رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تھریمانے بغیر کوئی رن بنائے راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

تھرنگا اور کپتان اینجلو میتھیوز نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن جلد ہی تھرنگا بھی صرف دو رنز کے فرق سے نصف سینچری بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مباراک تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ اور راحت علی نے دو، دو جب کہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو میتھیوز 77 اور کنڈیمل 39 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اتوار کو بھی باہر کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا اور دو بار کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا۔

اس وقت تک تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

XS
SM
MD
LG