رسائی کے لنکس

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا اعلان


پاکستانی کھلاڑی (فائل فوٹو)
پاکستانی کھلاڑی (فائل فوٹو)

پاکستان اور سری لنکا اٹھارہ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ میچ، پانچ ایک روزہ انٹرنیشنل اور ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دورے کی تفصیلات کا اعلان منگل کو کیا ہےجس کے مطابق یہ میچ دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گےکیونکہ یہاں پر مالی اخرجات قابل برداشت ہیں۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان اکتوبرسے شروع ہونے والی اس سیریز سے شارجہ سٹیڈیم میں نو سال بعد کرکٹ ٹیسٹ میچوں کا سلسلہ بحال ہوگا۔

آخری مرتبہ اس گراؤنڈ پر2002میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز سلامتی کے خدشات کے باعث پاکستان کی بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے۔

سری لنکا نے یہ سیریز اپنے ہاں کرانے کی پیشکش کی تھی لیکن پی سی بی نے معذرات کرلی۔ مارچ 2009میں لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے میں چھ پاکستانی پولیس اہلکار اور میزبان ٹیم کی بس کا ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پانچ سری لنکن کھلاڑی بھی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

آئندہ سال جنوری سے فروری تک پاکستان متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔

XS
SM
MD
LG