رسائی کے لنکس

سہیل تنویر ورلڈ کپ کی ٹیم سے باہر


سہیل تنویر
سہیل تنویر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے رواں ماہ ہونے والے کرکٹ عالمی کپ کے لیے قومی ٹیم سے علیحدہ کردیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان کی جگہ 21سالہ فاسٹ باؤلر جنید خان کو اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے اور اس تبدیلی کی منظوری آئی سی سی نے دے دی ہے۔

سہیل تنویر کے گھنٹے کا آپریشن گذشتہ سال ہوا تھا اور انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شرکت بھی کی تھی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم نے مشور ہ دیا ہے کہ سہیل کو سو فیصد فٹنس کے لیے ابھی وقت درکار ہے تاکہ وہ ایک روزہ مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ نے بھی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیموں میں بوجہ تبدیلیاں کی ہیں۔ آسٹریلیا کے مائیکل ہسی اور نیتھن ہاؤرٹز کی جگہ کالم فرگوسن اور جیسن کرجزا کو آئی سی سی سے ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت کے پراوین کمار کی جگہ اب سری سانتھ ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے جب کہ محدود اوورز کے میچوں میں انگلینڈ کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے والے بلے باز ایون مورگن بھی زخمی ہونے کے باعث اپنی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ روی بوپارہ کو شامل کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG