رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیزاورنیوزی لینڈ کی عالمی کپ میں فتوحات

ویسٹ انڈیزاورنیوزی لینڈ کی عالمی کپ میں فتوحات
ویسٹ انڈیزاورنیوزی لینڈ کی عالمی کپ میں فتوحات

شیرِ بنگلہ کرکٹ گراؤنڈ میں پچیس ہزار تمائشیوں کے سامنے کھیلا گیا ڈے اینڈ نائٹ میچ دن کے اجالے میں ہی ختم ہو گیا کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم19ویں اوور میں محض 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 13ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ورلڈ کپ کے جمعہ کو ہونے والے دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو اور نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو ہرا دیا۔

گروپ بی کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔ ڈھاکہ میں ہونے والے اس میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 18.5اوورز میں محض 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جو کہ اس ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے اب تک سب سے کم اسکور ہے۔ عالمی کپ میچوں میں سب سے کم اسکور بنانے والی ٹیم کینیڈا ہے جو2003 میں سری لنکا کے خلاف صرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میچ کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان شاقب الحسن نے کہا کہ یہ اُن کے کیرئیر کا” بدترین دن“ تھا لیکن اُن کا اصرار تھا کہ عالمی کپ کے لیے اُن کی ٹیم کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ”مجھے ہرگز یہ توقع نہیں تھی کہ ہم اس قدر خراب کھیل کھیلیں گے۔ یہ میرے کیرئیر کا بد ترین دن ثابت ہوا ہے۔“

شیرِ بنگلہ کرکٹ گراؤنڈ میں پچیس ہزار تمائشیوں کے سامنے کھیلا گیا ڈے اینڈ نائٹ میچ دن کے اجالے میں ہی ختم ہو گیا کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم19ویں اوور میں محض 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 13ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے بین نے چار،سامی اور روش نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے یہ ہدف 12.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارتی شہر احمد آباد میں جمعہ کو ہی گروپ اے کے ایک میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے46.2اوورز میں 162رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ ٹیلر 44رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ساؤتھی نے تین، ملز اور ویٹوری نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے یہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 33.3اوورز میں حاصل کرکے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ گپٹل نے 86اور میکلم نے 76رنز بنائے۔

XS
SM
MD
LG