رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کی سات وکٹوں سے جیت


ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کی سات وکٹوں سے جیت
ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کی سات وکٹوں سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

جمعرات کے روز نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں ہونے والے گروپ "بی" کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈینز کی پوری ٹیم 3ء47 اوورز میں 222 رنز بنا کر ؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اس کے سب سے تجربہ کار اور اہم بلے باز کرس گیل صرف 2 رنز بنا کر جوہان بوتھا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ گیل کے بعد ڈیرن براوو اور ڈیوائن اسمتھ نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈینز کا اسکور 113 رنز تک پہنچایا۔ براوو 73 کے انفرادی اسکور پر 24ویں اوور میں جوہان بوتھا کی بال پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز کے دیگر ٹاپ اسکوررز میں ڈیوون براوو 40 اور ڈیرن اسمتھ 36 رنز بنا کر ؤٹ ہوئے جبکہ چندر پال نے 31 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنا پہلا ایک روزہ عالمی میچ کھیلنے والے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیل اسٹین نے 3 جبکہ بوتھا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواباً جنوبی افریقہ نے 223 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹاپ اسکورر اے بی ڈی ویلئرز رہے جنہوں نے 107 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

XS
SM
MD
LG