رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف جیت


جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف جیت
جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف جیت

اس گروپ میں بھارت چار میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے سرفہرست ہے جب کہ جنوبی افریقہ نے چار میچ کھیلے ہیں اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ نے انتہائی سننی خیز مقابلے کے بعد میزبان بھارت کو دو وکٹوں سے ہرادیا۔

ناگپور میں ہفتے کو بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 296 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے آغاز میں ابتدائی بلے بازوں نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ سہواگ 73 اور سچن ٹنڈولکر 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گمبھیر نے 69 رنز بنائے۔ایک موقع پر لگ رہاتھا کہ بھارت باآسانی 350 رنز بنائے بنالے گا مگراس کی آخری 9 وکٹیں صرف 29 رنز کا اضافہ کرسکیں۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹئین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پروٹیز نے آسان وکٹ پر ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ 41 کے اسکور پر گری، جب کپتان گراہم سمتھ 16 رنز بناکر ظہیر خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سمتھ مجموعی طورپر تینوں طرز کی کرکٹ میں 16ویں بار ظہیر خان کا شکار بنے ہیں۔

ہاشم آملہ 61 ، جیکس کیلس 69، اور ڈی ولیئر 52 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ کھیل کے آخری لمحات میں میچ انتہائی سنسنی خیز صورت اختیار کرگیا اور آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 14 رنز درکار تھے، جو پیٹرسن نے اشیش نہرا کے اوور میں چوتھی گیند پر بنا ڈالے۔ اسٹین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گروپ بی کی دونوں ٹیموں نے اس میچ کے لیے ایک، ایک تبدیلی کی ہے۔ بھارت نے پیوش چاؤلہ کی جگہ مناف پٹیل اور جنوبی افریقہ نے عمران طاہر کی جگہ جان بوتھا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس گروپ میں بھارت پانچ میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے سرفہرست ہے جب کہ جنوبی افریقہ نے چار میچ کھیلے ہیں اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG