رسائی کے لنکس

جدید دفاعی مصنوعات کی نمائش رواں ماہ کراچی میں ہوگی


سنہ 2014 میں ہونے والی ایسی دفاعی نمائش میں 338 کمپنیوں نےحصہ لیا تھا جن میں 256 غی رملکی اور 82 ملکی کمپنیاں شامل تھیں۔ سنہ 2015 کی نمائش کا جائزہ لیں تو اس میں 67 ملکوں کے 85 وفود نےحصہ لیا تھا

کراچی... پاکستان کی جدید دفاعی مصنوعات کی نمائش’آئیڈیاز 2016‘ 22 نومبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن آغا مسعود اکرم نے میڈیا کو بتایا کہ آئیڈیا 2016 ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

آغا مسعود اکرم کے مطابق، نمائش کے موقع پر عالمی سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں عالمی سیکورٹی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ نمائش میں 70 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

آئیڈیاز 2016 کا سلوگن ’ہتھیار برائے امن‘ ہے۔ دفاعی نمائش سنہ 2000 سے مسلسل منعقد ہورہی ہے جس میں درجنوں ممالک اور ان کی سینکڑوں کمپنیاں حصہ لیتی ہیں۔ تاہم، اس میں بڑا حصہ پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کا ہوتا ہے۔

پاکستان کو نمائش سے اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ سنہ 2014 میں ہونے والی ایسی دفاعی نمائش میں 338 کمپنیوں نےحصہ لیا تھا، جن میں 256 غیرملکی اور 82 ملکی کمپنیاں شامل تھیں۔

سنہ 2015 کی نمائش کا جائزہ لیں تو اس میں 67 ملکوں کے 85 وفود نےحصہ لیا تھا۔ ان نمائشوں کی بدولت پاکستان کو غیر ممالک سے اسلحہ کے باقاعدہ اور بڑے پیمانے پر آرڈز موصول ہوتے ہیں۔ متعدد ممالک کئی کئی سال کی مدت تک کے لئے معاہدوں پر بھی دستخط کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG