رسائی کے لنکس

پاکستان کے معروف میزبان قریش پور چل بسے


وہ طویل عرصے سے علیل تھے، اور کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں دورانِ علالت وہ خالق حقیقی سے جا ملے

پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام، ’کسوٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف میزبان، قریش پور پیر کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔

وہ طویل عرصے سے علیل تھے، اور کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں دورانِ علالت وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔


قریش پور کا نام پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور ترن میزبانوں میں ہوتا ہے۔

ستر کی دہائی میں، پی ٹی وی سے نشر ہونےوالے پروگرام، ’کسوٹی‘ کو عوام میں مثالی مقبولیت حاصل تھی، جس کے باعث، اس پروگرام کا شمار معروف ترین ٹی وی پروگرام کے طور پر، جب کہ قریش پور کا شمار بہترین میزبانوں میں کیا جاتا تھا۔


قریش پور اپنی خداداد علمی و ادبی صلاحیتوں کے مالک نامور دانشور تھے۔

وہ ناول نگار اور کالم نویس بھی تھے۔

اُن کا شمار پاکستان کے صف اول کی ادبی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG