مشرق وسطیٰ سے متعلق صدر براک اوباما کےایک اعلیٰ مشیراپنے عہدے سے سبک دوش ہورہے ہیں۔
جمعرات کو ایک بیان میں مشرق وسطیٰ پر وائٹ ہاؤس کے ایلچی ڈینس راس نے کہا کہ اپنے عہدے کی مدت کے دوران اُنھوں نے مشرق وسطیٰ میں، اُن کے بقول، ’تبدیلی کے ایک بے مثال عہد‘ کا مشاہدہ کیا۔
تاہم، اُنھوں نے کہا کہ، چونکہ میں نے اپنی اہلیہ سے وعدہ کررکھا تھا کہ میں صرف دو سال تک یہ خدمت انجام دوں گا، اِس لیے اب اِس وعدے کی پاسدادری کا وقت آگیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ صدر اوباما اِس حقیقت کے معترف ہیں کہ راس نے مشرق وسطیٰ میں تیزی سے تبدیل ہونے والے سیاسی ماحول سے نبردآزما ہونے کےلیے، جسے’عرب اسپرنگ‘ کے نام سےجانا جاتا ہے، تقریباً ایک سال زائد خدمات سرانجام دیں۔