رسائی کے لنکس

آٹھ اکتوبر کا زلزلہ: ہزاروں شہر، بستیاں اور دیہات اجاڑ ہوئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعے کوآٹھ اکتوبر 2005ء کو پاکستان کے شمالی علاقےاور کشمیر میں آنے والے زلزلے کو پانچ سال ہوئے۔ یہ تباہ کُن زلزلہ جو ریکٹر اسکیل پر7.6درجے کا تھا، اِس کے باعث شہر، بستیاں اور دیہات اجاڑ ہو گئیں اوریہ80ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بنا۔

ایک سرکاری سروے کے مطابق آزاد کشمیر اور صوبہ ٴ خیبر پختونخواہ میں متاثرہونے والے مکانات کی تعداد7لاکھ 87ہزار 583تھی جن میں سے دو لاکھ 3ہزار 579 مکمل طور پر جبکہ ایک لاکھ 96 ہزار 574جزوی متاثر ہوئے ۔ مکانات کی تباہی کے بعد تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جس کے بعد ٹرانسپورٹ ،زراعت و صحت ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور ماحولیات کا شعبہ متاثر ہوا ۔ تباہی کی شرح آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ضلع باغ میں تھی جو 92فیصد متاثر ہوا۔

زلزلے کے بعد بین الاقوامی برادری کی مدد سے بڑے پیمانے پر امداد اور بحالی کا کام کیا گیا۔ اِس خطے میں زلزلے کے امکانات اور آج کی صورتِ حال پر بنائی گئی رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG