رسائی کے لنکس

مصر: پارلیمانی انتخابات میں اخوان المسلمون کی جیت کا اعلان


مصر: پارلیمانی انتخابات میں اخوان المسلمون کی جیت کا اعلان
مصر: پارلیمانی انتخابات میں اخوان المسلمون کی جیت کا اعلان

مصر کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں 47 فی صد نشستیں جیت کر دیگر تمام جماعتوں پر نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مصر کے الیکشن کمشن نے ہفتے کے روز حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ کمشن کے سربراہ عبدالمعیض ابراہیم نے کہا کہ اخوان المسلمون کی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی ایف جے پی نے 498 رکنی پارلیمنٹ میں 235 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔

ایوان زیریں کی دو تہائی نشتیں رجسٹرڈ پارٹیوں کے مختص کی گئی تھیں جب کہ باقی ماندہ سیٹیں آزاد امیدواروں کے لیے تھیں۔ ایف جی پی نے پارٹی کی بنیاد پر 127 اور 108 سیٹیں حلقوں کی بنیاد پر جیتیں۔

نئی اسمبلی میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نشتیں کٹر اسلام پسند جماعت النور پارٹی کی ہے جس کے پاس 29 فی صد نمائندگی ہے۔ جب کہ سیکولر جماعت وافد پارٹی انتخابات میں نشستوں کے لحاظ سے تیسری اور ایجپشن بلاک اتحاد چوتھے درجے پر رہا۔

پچھلے سال جنوری میں صدر حسنی مبارک کے اقتدار چھوڑنے کے بعد یہ مصر کے پہلے عام انتخابات ہیں۔

پیچیدہ انتخابی نظام کے تحت یہ الیکشن ووٹوں کے تین مراحل میں تکمیل کو پہنچا۔

XS
SM
MD
LG