رسائی کے لنکس

حسنی مبارک کا آپریشن کامیاب


حسنی مبارک کا آپریشن کامیاب
حسنی مبارک کا آپریشن کامیاب

جرمنی میں ڈاکٹروں نے کہا کہ مصری صدر حسنی مبارک کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔

جرمنی کے دورے کے دوران حسنی مبارک کو پتے کی تکلیف ہو گئی تھی جس کے بعد ہائیڈل برگ کے ہسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا۔

ہستپال کی ترجمان خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے۔ مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر روبہ صحت ہیں اور انھوں نے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت کی ہے۔

آپریشن سے قبل حسنی مبارک نے اقتدار وزیرِ اعظم احمد نظیف کے سپرد کر دیا تھا۔

حسنی مبارک کو جمعے کے روز پتے کے درد کی شکایت شروع ہوئی تھی۔ مصر کے سرکاری خبررساں ادارے MENA کے مطابق ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ انھیں آپریشن کی ضرورت ہے۔ صدر حسنی مبارک کی واپسی تک مصری وزیرِ اعظم نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے ہیں۔

مصری صدر جرمنی کے دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں انھوں نے جمعرات کے روز چانسلر آنگلا میرکل سے ملاقات کی۔

حسنی مبارک 1981ء سے اقتدار میں ہیں، تاہم انھوں نے ابھی تک اپنا جانشین مقرر نہیں کیا، جس کی وجہ سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔

حسنی مبارک کی اہلیہ اور ان کے اہلِ خانہ ان کے ساتھ ہسپتال میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG