واشنگٹن —
مصر کے شہر لکسور میں انیس غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک میموریل سروس کا انعقاد ہوا جو چند دن پہلے مصر میں ہاٹ ائیر غبارے کے ایک بدترین حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
جن سیاحوں کی میموریل سروس ہوئی ان کا تعلق ہانگ کانگ، جاپان، برطانیہ، بیلجیئم، ہنگری اور فرانس سے تھا۔
یہ غبارہ منگل کے روز لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جب ایک دم گھومتا ہوا زمین پر گر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
ابتدائی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکن ہے لینڈنگ کیبل سے منسلک ایندھن کی ٹیوب پھٹ گئی ہو۔ اور آگ کا باعث بنی ہو۔
غبارے کا آپریٹر اور ایک سیاح بچ گئے۔ حادثے کی چھان بین جاری ہے۔