مصر کے فیلڈمارشل محمد حسین طنطاوی گذشتہ سال سابق صدر حسنی مبارک کےاستعفے کے بعد بننے والی پہلی حکومت میں وزیر دفاع تھے، اور وہ نئی کابینہ میں بدستور وزیر دفاع کا اپنا عہدہ برقرار رکھیں گے۔
جمعرات کو عہدے داروں نے یہ اعلان کیا کہ طنطاوی وزیر اعظم ہشام قندیل کی منتخب کردہ نئی کابینہ میں شامل ہوں گے۔
طنطاوی سابق صدر حسنی مبارک کے بعد ملک کے حکمران بھی رہ چکے ہیں۔
اخوان ا لمسلمون انتظامیہ کی نئی حکومت میں اپنے عہدے برقرار رکھنے والے دوسرے افراد میں وزیر خارجہ محمد کمال امر اور وزیر خزانہ ممتاز السیعد شامل ہیں۔
وزیر اعظم قندیل فوجی قیادت کی حمایت یافتہ سابق حکومت میں آب پاشی کے وزیر رہ چکے ہیں۔
صدر محمد مرسی جمعرات کو نئی کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔
اقتدار کی منتقلی کایہ عمل ایک عوامی تحریک کے نتیجے میں سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے رخصتی کے بعد ملک میں 18 ماہ تک جاری رہنے والے سیاسی انتشار کے بعد آیا ہے، جس دوران صدر مرسی اور حکمران فوجی کونسل کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ بھی ہوئی۔
نئی پارلیمنٹ کے منتخب ہونے تک فوج کے پاس اختیارات موجودرہیں گے۔